علامہ ساجد نقوی نے عزاداری پر پابندیوں کے خلاف محرم کے بعد جیل بھر تحریک کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے عزادارتئی سید الشھداءؑ ہماری شہہ رگِ حیات ہے، اور اس پر کسی بھی قسم کی پابندی یا رکاوٹ قابلِ قبول نھی۔وفاقی و صوبائی حکومتیں عزاداری کے خلاف ہونے والی غیر آئینی اور غیر اخلاقی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کریں بصورتِ دیگر محرم کے بعد عزاداری پر پابندیوں کے خلاف ملک بھر میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق کوٹ ادو کے مقامی ہوٹل میں پرسپل جامعۃ ایشیعہ علامہ احسان علی اتحادی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت سعودی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان میں عزداری و عزاداران سید الشھداء ؑ ؒکےخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری و مجلس یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، دنیا کا کوئی قانون ہمیں اس شہری آزادی سے نہیں روک سکتا، کسی صورت زیارت کے راستے کو ترک نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حکومت کی جانب سے مجالس عزا کے خلاف ہونے والی سازشوں اور اور ایف آئی آر کا سلسلہ نہ روکا گیا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔حکومت سندھ اور پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہوئے علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ مجلس عزاء اور عید میلاد النبی کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنٰی قرار دیا جائے اور ان پر درج ایف آئی ار کو واپس لیا جائے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری پرپابندی اور عزادارن پر قائم جھوٹے مقدمات کسی صورت قابلِ قبول نھیں ہیں۔انھوں نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے علما ء و زاکرین پر ضلع بدری اور مجلاس و جلوس عزاء کے منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے نام فورتھ شیڈیول میں جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کھلے عام ریلیوں اور جلسے جلوسوں پر پابندیاں لگانے کے بجائے صوبائی حکومتوں کی جانب سے نواسئہ رسول ﷺ کی عزاداری منانے والوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضربِ عضب کو ناکام بنانے اور اس کے خاتمے کے منصوبے کا حصہ ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشنِ ضربِ عضب اور کامبنگ آپریشن شروع کئے جانے کے باوجود صوبائی حکومتوں کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں نا کیا جانانیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح دوبارہ عزاداری و عزادارن کے خلاف کاروائیاں کی گئیں تو شیعہ علماء کونسل پاکستان عزاداری و عزاداران کے تحفظ اور سعودی نمک خوار وفاقی و صوبائی حکومتوں کے خلاف جیل بھرو تحریک کا آغاز کرے گی، جس کے لئے شیعہ علماء کونسل نے تیاری مکمل کرلی ہے۔علامہ ساجد نقوی نے پاکستان بھر میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو عزادارئی سید الشھداءؑ کے قیام اور و عزادارانِ سید الشھداءؑ کے تحفظ کے لئے ہونے والی ممکنہ جیل بھر تحریک کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں تحفظ عزاداری و عزادار کے لئے راہِ عمل میں موجود رہیں اور کسی بھی حکومتی دباؤ میںآئے بناء عزادارئی سیدالشھداءؑ برپا کریں۔