Uncategorized

محرم الحرام، انتظامیہ لیہ میں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے، عدیل عباس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداءؑ ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، انتظامیہ محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو احسن انداز میں انجام دے، ہمارا تعاون شامل رہے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عدیل عباس کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا مہینہ دین مبین اسلام کیلئے ہر قسمی قربانی، اتحاد و اخوت اور صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، امام حسین (ع) کی سیرت پر چلنے میں ہی حیات و نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی ذاتِ مبارک کسی ایک مذہب و مسلک سے منسلک نہیں، بلکہ وہ ہر باضمیر انسان کیلئے آئیڈیل ہیں، شیعہ، سنی ملکر محرم الحرام کو منائیں، اور ثابت کریں کہ نہ ہم کبھی جدا تھے اور نہ ہی ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور بالخصوص سیکورٹی کے معاملہ کو اہمیت دی جائے، رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔

عدیل سباس ذیدی کا مزید کہنا تھا کہ امام بارگاہوں کے متوالیان، لائسنسداران، اور عوام انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں، تاکہ ہم یہ ایام مل جل کر بہتر انداز میں منا سکیں۔ تاہم یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کہیں بھی عزاداری سید الشہداءؑ پر قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button