Uncategorized

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے قریب فتح جنگ میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گرد کو دھر لیا، دہشت گرد ولی محمد عرف ابراہیم آرمی اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، ولی محمد کے قبضے سے اسلحہ اورچارہینڈ گرنیڈ برامد ہوئے۔

ملتان میں سی ٹی ڈی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا مشکوک افراد سے آٹھ دستی بم برآمد ہوئے، چنیوٹ میں ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ نصراللہ خان کی زیر نگرانی پولیس اور دیگر حساس اداروں کا سرچ آپریشن شہر اور گرد و نواح کی پٹھان آبادیوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس, ایلیٹ اور دیگر اداروں کی بھاری نفری شامل تھی، پولیس اور دیگر حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن میں پانچ سو پچاس مشکوک افراد کی بائیومیٹرک چیکنگ کی، سات مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سکھر میں رینجرز اور پولیس نے نواں گوٹھ سے متعد افرادکو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس شناختی کوائف نہیں تھے، کراچی کے علاقے لسبیلہ میں بھی رینجرز اور پولیس نے گھر تلاشی کے دوران دس افراد کو حراست میں لیا، دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی رائے ونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ کے گرد کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button