Uncategorized

ملتان، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد کی آر پی او سے ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی آر پی او ملتان سے ملاقات،۔محرم الحرام کی مناسبت سے انتظامی و سیکیورٹی معاملات اور ملتان، خانیوال اور لودھراں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کی ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی سربراہی میںآر پی او ملتان رینج سلطان اعظم تیموری سے ملاقات کی۔آر پی او ملتان اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد کے درمیان نے محرم الحرام کی مناسبت سے ملتان ضلع میں سول اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب سلیم عباس صدیقی، صوبائی میڈیا سیکرٹری سید ثقلین نقوی، ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ آر پی او ملتان نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button