Uncategorized

ایل او سی پر جارحیت بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، دشمن سن لیں پاکستانی غیور قوم متحد ہے اور مادر وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہے، کشمیر کی آزادی انشاءاللہ قریب ہے اور اب انڈیا کو ٹکرے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلائے گئے لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مبارک موسوی نے کہا بھارت کی پریشانی پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ ہے، جسے ناکام بنانے کیلئے وہ مکروہ فعل سرانجام دے رہا ہے، انشاءاللہ اقتصادی راہداری ہماری شہ رگ ہے اس کی تکمیل کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے قوم تیار ہے اور بھارت سمیت اس میگا منصوبے کے دشمن ناکام رہیں گے۔ اجلاس میں شہدائے ایل او سی کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور دونوں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button