پاکستانی شیعہ خبریں

محرم کے موقع پر پاکستانی عوام اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیکر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں، علامہ اقبال بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اسلام کی عظمت پر حسینؑ جیسی ہستی کی قربانی ہی اسلام کی بقا کا سبب بنی، چنانچہ پاکستان سمیت عالم اسلام میں کہیں بھی نواسہ رسولؐ کا غم منانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، بلکہ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ ملکر کربلا کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلائے۔ خصوصی وطن عزیز کے مسلمانوں کو چاہئے کہ اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو یہ پیغام دیں کہ کسی بھی جارحیت کی شکل میں پاکستان کے مسلمان حسینی جذبے کیساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے پاڑاچنار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو حسینی جذبے کے تحت فورسز کے شانہ بشانہ ملک کا دفاع کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نواسہ رسول ؐکے ماتمی مجالس کے پرامن انعقاد میں ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں۔پاڑاچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، کرم ایجنسی کے رہنما شبیر ساجدی ، علامہ مزمل حسین ، خطیب مرکزی امام بارگاہ علامہ نجف علی، تحریک حسینی کے نائب صدر صوبیدار سید حبیب حسین، علمائے اہلبیت کے رہنما علامہ احمد علی روحانی، علامہ ذوالفقار علی اور دیگر علماء نے کہا کہ جس طرح نواسہ رسول وﷺ، حضرت امام حسینؑ نے باطل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کو بھارت سمیت کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو حسینی مشن کے تحت فورسز کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

علماء نے کہا کہ میدان کربلا میں امام عالی مقام کی عظیم قربانی کی یاد میں ہونے والے ماتمی مجالس کے پر امن انعقاد کیلئے تمام مسلمان اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں اور حکومت بہتر سیکورٹی انتظامات کرکے تکفیری دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button