محرم کمیٹی پشاور کے زیراہتمام پریس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں محرم کمیٹی کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام امن و محبت، ہم آہنگی و بھائی چارے کا دین ہے اور احترام آدمیت کا درس دیتا ہے۔
زرائع کے مطابق پریس کانفرنس سے محرم کمیٹی پشاور کے صدر اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مظفرعلی اخونزادہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد امت کے حوالے سے گفتگوکی۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل کا ایک وفد باقاعدہ طور پر کانفرنس میں شریک تھا۔ وفد میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی علی شاہ،صوبائی سیکرٹری مالیات میر مرتضی شامل تھے۔ پریس کانفرنس میں علامہ جواد ہادی، علامہ نذیر حسین مطہری علامہ ارشاد خلیلی، اور دیگر مذاہب کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر اقلیتی برادری کے نمائندوں نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر اتحاد اور وحدت کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔