Uncategorized

امام حسین ؑنے جان قربان کر کے نانا کا دین بچایا، ڈی سی او سرگودہا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) معاشرے کو امن کا گہو ارہ بنانے کے لئے نواسہ ؑرسول کی زندگی کو مشعل راہ بنانا ہو گا، انہوں نے بہت بڑی قربانی دے کر نانا کے دین کو بچایا، ہمیں فلسفہ شہادت کی روح کو سمجھنا ہو گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سرگودھا افضال دانش نے محرم الحرام کی مناسبت سے بھلوال میں امن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ امن و امان کا قیام ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، علمائے کرام کو خاص طور پر آگے آنا ہو گا، ماتمی جلوسوں اور مجالس اعزا کے لئے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں، جلوسوں کے روٹس پر صفائی کا حکم دیدیا گیا ہے، روشنی کا مناسب انتظام بھی کیا جائے گا، مجالس اور جلوس میں آنیوالے ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائینگے، انتظامیہ اور پولیس کی مدد کے لئے پاک فوج کے دستے بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی شخص کو نقص امن پیدا کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button