پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام، پشاور کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل، فوج الرٹ رہے گی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پشاور میں عشرہ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا۔ جس پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر 71 امام بارگاہوں سے 121 ماتمی جلوس برآمد ہونگے، ان میں 29 لائسنس یافتہ اور 89 ماتمی جلوس ہیں۔ شہر بھر میں مجموعی طور پر 7500 اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ فوج سٹینڈ بائے رہے گی۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت پشاور نے کوہاٹی چوک میں واقع سپریم کمانڈ پوسٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی گل نواز خان، ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار، ایس پی سکیورٹی صاحبزادہ سجاد، ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان، ڈی ایس پی گلبہار روخانزیب خان، ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز و دیگر اہلکار موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ محرم الحرام میں 28 روٹس پر ماتمی جلوس برآمد ہونگے، جن پر مجموعی طور پر 7500 اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ فوج سٹینڈ بائے رہے گی جبکہ دو محرم کے جلوس کیلئے 318 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ شہر بھر میں 28 چیکنگ پوائنٹس اور 9 ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون شہر 87 کیمروں اور کینٹ ایریا کو 16 کیمروں سے مانیٹر نگ کی جا رہی ہے۔ بعدازاں ایس ایس پی نے نقشے کے ذریعے گزرگاہوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button