Uncategorized

پنجاب حکومت کی محرم کے دوران وال چاکنگ اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کیخلاف کاروائی کی ہدایت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے36 اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ اور مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے بننے والے قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے وال چاکنگ کاخاتمہ، اشتعال انگیز مواد کی فروخت اور لاوڈسپیکر کا بلااجازت استعمال روکنے اور پرخطرعمارتوں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں اور ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ وپولیس نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button