Uncategorized

محرم الحرام ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا مہینہ ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5-E میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ مختار امامی نے کہا کہ محرم ظلم کے خلاف قیام کا مہینہ ہے۔

زرائع کے مطابق علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلاء نے میدانِ کربلاء کے میدان میں ایک بڑے ظالم، جابر حکمران سے جنگ کر کے اس بات کو ثابت کردیا کہ جب ظلم سر چڑھ کر بولتا ہے کہ اس کی سرکوبی کی جاتی ہے، آج بھی ظالم حکمران اور شہنشاہ مظلوم مسلمانوں کا جینا دوبھر کئے ہوئے ہیں اور پوری اسلامی دنیا میں بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے لیکن مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے، لہٰذا آج دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کو دامن رسولﷺ سے وابستگی کے ساتھ ساتھ شہدائے کربلاء کی جرأت و بہادری کی پیروی کرنا ہوگی تاکہ دنیا میں مسلمانوں کا کھویا ہوا وقار اور مقام بلند ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button