Uncategorized

وزیراعلٰی سندھ و ڈی جی رینجرز کمشنر ہاؤس میں کالعدم گروہوں کو مدعو کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کریں، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے مرکزی عزاداری سیل نے کمشنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کو مدعو کرنے پر وزیراعلٰی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے نوٹس لینے اور دہشتگردوں کے سہولت کار ذمہ دار افراد کے خلاف فی الفور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق وحدت ہاؤس کراچی میں مرکزی عزاداری سیل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، انجینئر رضا نقوی، سید شبر زیدی، حسنین حیدری، احسن عباس، سبط اصغر، زین رضوی اور سجاد سمائری نے کہا کہ کمشنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے نمائندوں کو مدعو کرنا نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جاری کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے،۔تکفیری دہشتگروں کو کمشنر ہاؤس میں منعقدہ سیمینار میں مدعو کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ انتظامیہ محرم الحرام میں کراچی شہر میں امن و امان کے قیام میں مخلص نہیں ہے۔

اراکین عزاداری سیل کہنا تھا کہ ایک طرف تو سندھ حکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابی اور سب اچھا ہے کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب کمشنر ہاؤس کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کے سرپرستوں کو بلا کر سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اراکین مرکزی عزاداری سیل نے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا کہ کمشنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کو مدعو کرنے کا نوٹس لے کر کمشنر ہاؤس کراچی میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کار ذمہ دار افراد کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے، جو محرم الحرام میں شہر کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button