Uncategorized

کراچی، نیشنل ایکشن پلان پاکستان کا ایک اور اثاثہ نگل گیا،ماہرِ تعلیم منصور ذیدی شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی کاروائیوں کا آغاز،فقط ایک گھنٹے میں گلستانِ جوہر اور فیڈرل بی ایریا میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1 مومن شھید اور چار شدید ذخمی۔

زرائع کے مطابق کراچی میں کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی کے علاقوں گلستانِ جوہر اور فیڈرل بی ایریا میں شیعانِ علیؑ کے خلاف بھرپور کامبنگ آپریشن کرتے ہوئے منصور ذیدی کو شھید اور ان کے بیٹے سمیت 3 افراد کوشدید زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 8 میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے امام بارگاہ ذین العابدینؑ کے ٹرسٹی سید منصور صادق ذیدی کو شھید اور ان کے بیٹے کو شدید زخمی کردیا اور اجداد کی پیروہ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔شھید سید منصور صادق ذیدی7 محرم کو شاہ فیصل میں نکالے جانے والے جلوس کے بانی اور پرمٹ ہولڈر ہو نے کے علاوہ ایک ماہرِ تعلیم اور مہران اسکول شاہ فیصل کے ایڈمنسٹریٹر بھی تھے۔علاقہ مکینوں کے مطابق منصور ذیدی اپنے بیٹے کے ساتھ جیسے ہی گھر سے نکلے تو تھوڑے ہی فاصلے پر پہلے سے گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے دونوں باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے منصور ذیدی موقع پر ہی شھید ہوگئے جبکہ انکے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں پہلے ڈاؤ میڈیکل سینٹر اور بعد ازاں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے گلشن چورنگی کے نزدیک سینٹرم شاپنگ مال کے عقب میں فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں واقع ایک گھر کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فیڈرل انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق سینٹرم شاپنگ مال کے عقب میں واقع ایک گھر میں خواتین کی مجلس جاری تھی جسکی وجہ سے مزکورہ گھر کے مرد دیگر مہمانوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 مومنین زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا کہ جہاں ایک زخمی جوان جواد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button