Uncategorized

میدان کربلا میں خانوداہ رسول (ص) کی قربانیاں اسلام اور حق کے غلبہ کیلئے تھیں، چوہدری عامر سلطان چیمہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محرم الحرام ایثار، محبت اور قربانی کا مہینہ ہے، تمام مسالک کیلئے اس مہینے کی عظمت و احترا م یکساں ہے۔اس ماہِ عظیم میںدرسِ ایثار و قربانی اورمظلوم کی حمایت میں ظالم کے خلاف حریت پسندی اور فداکاری کا جو پیغام ہے وہ تما عالمِ انسانیت کے لئے مشعلِ راہِ عمل ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق سرگودہا کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عامر سلطان چیمہ نے سرگودہاکے مخلتلف علاقوں میں ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ہمراہ سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے دورہ جات کے دوران سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ میدان کربلا میں امام حسینؑ اور خانوداہ رسول ﷺ کی قربانیاں اپنی ذات اور خاندان کیلئے نہیں، بلکہ مذہب اسلام اور حق کے غلبہ کیلئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج خطرات میں گھرا ہوا ہے اس لیے پوری قوم وطن عزیز کے تحفظ اور ہندوستان کی جارحیت کو ناکا م بنانے کیلئے متحد ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button