Uncategorized

شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، علامہ علی ضیغم رضوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) معروف اہل سنت سکالر علامہ علی ضیغم رضوی نے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہرآباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت اسلام کی سربلندی اور بقاء کیلئے دشمنانِ اسلام کے خلاف بغاوت اور طاغوت سے ٹکرانے کا نام ہے۔

زرائع کے مطابق جوہرآباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف اہلسنت عالمِ دین کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا نے ہمیں طاغوت کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، یہ درسِ عظیم تا قیامت حق پرستوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کسی ظالم اور جابر حکمران نے انسانیت کو پامال کرنے کی کوشش کی تو کربلا سے درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے اُنہیں نیست و نابود کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button