Uncategorized

ملتان سکیورٹی خدشات، شیعہ اسیروں کی سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سنٹرل جیل ملتان میں کالعدم ےکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشتگردوں کی موجودگی اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل افسران کی ہدایت پر سنٹرل جیل میں قید شیعہ اسیروں کو ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان سینٹرل جیل میں قید 250 سے زائد شیعہ اسیروں کو سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل بھیجا جا رہا ہے۔ اتنے ہی شیعہ اسیر پہلے ہی سے ڈسٹرکٹ جیل میں بھی موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل کے شیعہ اسیروں کو ڈسٹرکٹ جیل کے دو بیرکوں میں رکھا جائے گا جہاں مذکورہ جیلوں کے شیعہ اسیر محرم الحرام کے دوران عزادارئی امام حسینؑ منعقد کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button