Uncategorized

جیلوں میں عزاداری پر پابندی تشویشناک ہے، حکمران روش تبدیل کریں، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ہم محرم الحرام ایک ایسے وقت میں منا رہے ہیں، جب نجس اور ناپاک دشمن اس پاک وطن کی سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں مصروف ہے اور ہمارے دلاور مخافظ جذبہ مرتضوی و شبیری سے لیس ہو کر اپنی مادر وطن کا دفاع کر رہے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس حساس موقع پر ہم اپنی باہمی وحدت اور نظم کے ذریعے دشمن کو ایک طاقتور پیغام دیتے، مگر دشمن کے آلہ کار جو ہماری صفوں میں گھسے ہوئے ہیں، وہ دن رات اس کوشش میں سرگرداں ہیں کہ کس طرح ہمیں داخلی مسائل میں الجھایا جائے۔

زرائع کے مطاب ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے ناعاقبت اندیش افسران ان کی سازشوں کا شکار ہو جاتے ہیں، عزاداری سیدالشہداء جو ہم سب کی مشترکہ میراث ہے اور جو کہ اس وقت ملک کے طول و عرض میں برپا ہے، اس پر پنجاب کی جیلوں میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود اس مسئلہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، آئین پاکستان، ہر شخص کو چاہے وہ اسیر ہی کیوں نہ ہو، مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا اڈیالہ جیل کی مثال لے لیں، جہاں کئی دہائیوں سے ہونیوالے شیعہ اسیروں کی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے، عشرہ محرم الحرام میں وہاں پر ذاکرین کے جانے اور مجالس امام مظلوم پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کی بھی یہی صورتحال ہے اور وہاں حالات بدتری کی طرف جا رہے ہیں۔

علامہ مبارک موسوی نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق وہاں قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے، ہم ایسے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ داران کو ان مشکلات سے آگاہ کرتے رہے ہیں اور اس کیلئے متعدد طریقے اختیار کئے گئے، جن میں حکومت وقت سے لے کر انتظامیہ کو خطوط لکھے گئے، ان سے ملاقاتیں کی گئیں مگر حالات کو خرابی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم میڈیا کے ذریعے ذمہ داران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ روش کو درست کریں، ہم عزاداری مظلوم کربلا پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی اس سے ایک قدم پیچھے ہٹیں گے۔ اس موقع پر ممبر ایگزیکٹیو پولیٹیکل کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید محسن شہریار، علامہ سید نیاز بخاری، سید حسین زیدی، باقر حسین ایڈووکیٹ، زاہد حسین مہدوی بھی ان ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button