پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان، تکفیری دہشتگردوں نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر واقع پل کو دھماکے سے اڑا دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں تکفیری دہشتگردوں نے کوئٹہ اور سبی کو ملانے والے پل کو تخریب کاری کی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دھماکے سے اڑا دیا۔

زرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈرمیں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر واقعہ پل کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، کوئٹہ سبی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند بھی کردیا گیا۔ حکام کے مطابق ابھی تک تکفیری دہشتگردوں کے گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن کیا جاچکا ہے لیکن دہشتگردوں کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button