Uncategorized

وزیراعلیٰ سندھ و ڈی جی رینجرز مجالس و جلوس عزا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں، یعقوب شہباز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و سیکرٹری سیاسیات محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا کر شہید کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی محرم الحرام میں افراتفری پھیلانے کیلئے شازشی عناصروں کی جانب سے کی گئی ہے، چند مٹھی بھر دہشتگردوں نے ایک بار پھر ریاست کو چیلنج کیا ہے۔

زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی آفس سے جارے ہونے والے اپنے ایک مذمتی بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ اگر تکفیری دہشتگرد عناصر یہ سوچ رہے ہیں کہ اُن کی اس بذدلانہ کارروائی سے عزاداروں کے حوصلے کم ہو جائیں گے، اور وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو جائیں گے، تو یہ اُن کی بھول ہے، اگر حکومت قیام امن کیلئے سنجیدہ ہے، تو فی الفور شہید منصور زیدی اور ان کے بیٹے پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کیا جائے، کیونکہ شہداء کے گھرانے انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں مجلس عزاء اور جلوس عزاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں، تاکہ اس طرح کے واقعات پھر پیش نہ آسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button