پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، آج سے موٹر سائیکل بند جبکہ نو، دس محرم موبائل سروس معطل رہے گی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ نے آج یعنی آٹھ محرم سے موٹرسائیکل پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ نو اور دس محرم کو موبائل سروس بھی معطل رہے گی۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نے 7 محرم الحرام موقع پر مجالس و جلوس ہائے عزائ پر سیکورٹی انتظامات کے دورہ کےبعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈی پی او ڈیرہ یاسر خان آفریدی نے کہا کہ آج یعنی آٹھ محرم الحرام کو کسی بھی وقت موٹرسائیکل پر مکمل طور پر پابند عائد کردی جائے گی جبکہ نو اور دس محرم کو موبائل سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔