Uncategorized

امام حسینؑ نے ظلم کی تمام زنجیروں کو توڑ کر ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کیا، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے عشرہ محرم الحرام کی سا تویں مجلس عزاء سے امام بارگاہ کورنگی میں خطاب میں کہا ہے کہ کربلا ہمیں درس حریت دیتی ہیں۔

زرائع کے مطابق علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کی مختصر سی جماعت نے دشمن کی کثیر جماعت کو شکست دے کر تاریخ کا رُخ موڑ دیا اور دنیا کو بتا دیا کہ اگر تم حق پر ہو تو پھر کسی کثرت کو دیکھ کر خائف مت ہو جانا۔انھوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے ظلم کی تمام زنجیروں کو توڑ کر ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور معاشرے میں مظلوم اور محروموں کو جرات دی کہ حق کی خاطر قیام کرو اگرچہ تم تعداد میں کم ہی کیوں نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button