Uncategorized

حسینیت اور یزیدیت حق وباطل کی دو ایسی قوتیں ہیں جو ازل سے برسرپیکار ہیں، سیف اللہ سدوزئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام امام حسینؑ کی شہادت تاریخ اسلام کا المناک باب ہے۔ داستان کربلا عجیب اس لئے ہے کہ حق و باطل کے اس معرکے میں نواسہ رسول ﷺ امام حسینؑ کے مقابلے میں لڑنے والے بھی اپنے آپ کو پیغمبر اسلام ۖ کا پیروکار بتاتے تھے۔ بظاہر کلمہ گو ہو کر بھی حق کی پہچان سے محروم رہنے والے ہی یزیدی فکر کے پیروکار بنتے ہیں۔

زرائع کے مطابق شہادت امام حسینؑ کے حوالے سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے سردار سیف اللہ سدوزئی نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ امام حسینؑ نے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے خانوادے کی قربانی پیش کرکے اسلام کو تاقیام قیامت زندگی عطا کردی۔ امام حسینؑ کی شہادت سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ حسینیت اور یزیدیت دو ایسی قوتیں ہیں جو ازل سے برسرپیکار ہیں اور ابد تک رہیں گی۔ ہر دور میں یزیدی قوتیں موجود ہوتی ہیں جن کے مقابلے کیلئے حسینی کردار کے حامل افراد کو آگے بڑھ کر شہادتیں دینی پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ ظاہری فتح و شکست کوئی اہمیت نہیں رکھتی، تاریخ ہمیشہ کرداروں کو زندہ رکھتی ہے اور اہل حق ہمیشہ تاریخ کے صفحات پر تابندہ ستارے بن کر چمکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button