Uncategorized

وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو فون، محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ کو فون کیا اور محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فون پر رابطہ کیا۔ محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ سے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پولیس کی تعیناتی، مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس رپورٹ لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ تمام ڈی آئی جیز کے ذریعے نگرانی کریں اور رپورٹ دیتے رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ تمام کمشنرز سے رابطے رکھیں اور ضلعی کنٹرول رومز کی رپورٹ پر نظر رکھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکورٹی پر نظر رکھنے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا باقاعدہ استعمال کیا جائے، صرف مانٹیرنگ کافی نہیں ہے، ضروری ہدایات بھی جاری کی جائیں اور پولیس موبائلز، وین کا بھرپور استعمال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button