Uncategorized

امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ امن و امان كی مجموعی صورت حال كو برقرار ركھنا ہم سب كی مشتركہ ذمہ داری ہے۔ ڈائریكٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اكبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نشتر پارک سے برآمد ہونے والے 9 محرم الحرام كے مركزی جلوس كا دورہ كیا اور سیكیورٹی اقدامات كا جائزہ لیا، اس موقع پر ان كے ہمراہ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، ایڈیشنل آئی جی كراچی مشتاق مہر، پولیس اور رینجرز كے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی رینجرز بلال اكبر نے صحافیوں سے بات كرتے ہوئے كہا كہ پاكستان رینجرز سندھ، كراچی و سندھ پولیس اور تمام اداروں نے شہریوں كی حفاظت كے لیے مكمل بندوبست كیا ہوا ہے، اس بندوبست كے علاوہ كراچی اور سندھ میں رہائش پذیر كمیونیٹیز مل كر مكمل ہم آہنگی كے اور اتفاق كے ساتھ چلنے كی كوشش كر رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ كراچی، سندھ اور پورے ملک میں امن و امان كے حالات برقرار ركھنا ہم سب كی مشتركہ ذمہ داری ہے اور سب پاكستانی مل كر اپنے شہریوں اور ملک كو مزید محفوظ بنائیں گے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا كہ كراچی میں 9 محرم الحرام كے مركزی جلوس كے لیے 6 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران اہلكار سیكیورٹی فرائض انجام دیئے جب كہ كراچی اور صوبے بھر میں برآمد ہونے والے دیگر جلوسوں كے لیے علیحدہ اقدامات كیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button