Uncategorized

شہدائے کربلاء کی عظیم قربانی حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہے، قاری محمد عثمان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ شہدائے کربلاء کی عظیم قربانی حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہے، وطن عزیز فرقہ پرستی، قوم پرستی اور باہمی اختلافات کا متحمل نہیں، متحدہ قوم ہی ہر جارحیت کا جواب دے سکتی ہے، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ قومی وحدت کے قیام کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے دورے کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد غیاث، مولانا سید حماد اللہ شاہ، قاضی امین الحق آزاد اور دیگر موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ حضرت حسین نے میدان کربلا میں اپنے جانثاروں کے ہمراہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے امت مسلمہ کو درس دیا ہے کہ اپنی جانیں تو قربان کی جاسکتی ہیں لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال محرم میں شہداء کربلا کے عظیم قربانی ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہے، علماء کرام نے ہمیشہ حق کے لئے آواز بلند کی اور باطل نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ اس وقت جب کہ وطن عزیز کو جارحیت کا سامنا ہے ان حالات میں قومی وحدت کی اشد ضرورت ہے اور وطن عزیز کی حقیقی سیاسی قوتوں نے وحدت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حوالے سے قوم کی تقسیم ملک و ملت کے لئے زہر قاتل ہے، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ قومی وحدت کے لئے بنیادی کردار ادا کیا اور یہ کردار جاری رہے گا، جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اپریل 2017ء کو پشاور میں منعقد ہونے والا عالمی اجتماع امت مسلمہ کی وحدت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، کارکن اجتماع کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button