Uncategorized

واقعہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں باطل کو شکست ہوئی، حلیم عادل شیخ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں باطل کو شکست ہوئی، حضرت امام حسین (ع) کی شہادت نے اسلام کو بچانے کے لیے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا مگر افسوس آج کا مسلمان کئی حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گیا ہے، ہماری ناکامی یہ ہے کہ ہم حضرت امام حسین (ع) کی قربانیوں کا ذکر تو کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، آج دلوں میں قربانیوں کی جگہ تعصب نے لے لی ہے، ہم جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی کو برا نہیں سمجھتے، یہ ہی وجہ ہے کہ ہم کمزور سے کمزور تر ہوتے چلے جارہے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج اسلام دشمنوں نے ہمیں مسلکی جھگڑوں میں الجھا کر ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا ہے۔ عادل ہاؤس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی بھی لحاظ سے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا ہے یہ صرف اور صرف ہمارے دین و اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدیاں یونہی بیتتی رہیں گی اور اسی طرح حضرت امام حسین (ع) کا فلسفہ شہادت چمکتا دمکتا رہے گا، حضرت امام حسین (ع) نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ جینا اور مرنا صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہونا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button