مشرق وسطی
حلب میں ایک اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ
رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب میں واقع ایک اسکول پر دہشت گردوں نے جمعرات کے دن مارٹر گولے سے حملہ کیا ہے۔جس کے نتیجے میں کم از کم چار بچے جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
بدھ کے دن بھی دہشت گردوں نے دمشق کے مشرقی اور شمال مغربی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا تھا۔
شام سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق کوکب قصبے کے مضافات میں شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پچاس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کا اہم سرغنہ حنان ابواللیث بھی شامل ہے۔ اس جھڑپ میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کو مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے غیر ملکی دہشت گردوں کی پیدا کردہ بدامنی کا سامنا ہے۔