Uncategorized
کور کمانڈر کراچی کا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر فائیو کور کو سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
زرائع کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے موقع پر رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔