Uncategorized

اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہی اسلام کی مضبوطی کا باعث ہے، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی اتحادِامت کے مظاہرے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ سنی کے درمیان ایسی خوشگوار فضا سارا سال جاری رہنی چاہیے تاکہ اسلام دشمن شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ کی یاد سے منسوب مہینے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج، ایجنسیوں اور پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کلمہ گو اہلبیتؑ سے محبت کرتے ہیں، خانوادہ رسالت سے منہ موڑنے کا کوئی مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہی اسلام کی مضبوطی کا باعث ہے، اس لئے فرقہ وارانہ تعصبات سے دور رہنا اور اختلافات کی بجائے مشترکات کو فروغ دینا ہی وقت کاتقاضا ہے، چونکہ شیعہ سنی کی تفریق تاریخی ہے، اس خلیج کو بڑھانے کی بجائے کم کرنا چاہیے، جس کے لئے ان دنوں فوج اور سکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا اہلسنتؑ سے کوئی تعلق نہیں، پُرامن مسلک کا نام استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button