کراچی، رینجرز کے ہاتھوں مارے جانے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران جہنم واصل ہونے والے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے چاروں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
زرائع کے مطابق گڈاپ میں سندھ رینجرز کے ساتھ مقابلے میں واصلِ جہنم ہونے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے چاروں تکفیری دہشتگرد پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔ سندھ رینجرز کے مطابق کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے 4 تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز کی جوابی کاروائی میں واصلِ جہنم ہونے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے چاروں تکفیری دہشتگردوں کی شناخت حبیب الرحمان، محمد حسین، علی مان شاہ اور گل سراب کے نام سے ہوئی ہے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں سے ملنے والے ہتھیار پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔