Uncategorized

انتظامیہ کے سخت حفاظتی انتظامات کے باعث پر امن طور پر عزاداری کا انعقاد کیا گیا، علامہ حسین مسعودی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عشرہ محرم باالخصوص روزِ عاشور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر حکومت سندھ، رینجرز، پولیس، بلدیاتی اداروں اور اسکاؤٹس گروپ کی شکرگزارہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام جنہوں نے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے جس کی وجہ سے پر امن طور پر عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسی طرح آئندہ بھی اقدامات کرے خصوصاً ایام عزاء کے باقی دنوں میں بھی ٹھوس اور مؤثر اقدامات ہوں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ عزاداران امام حسین (ع) کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پر امن طریقے سے عزاداری کا انعقاد خوش آئند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button