مشرق وسطی
شام ترکی سرحد پر بم دھماکہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
شام اور ترکی کی سرحد پر واقع ایک علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر اعزاز میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر تیس ہو گئی ہے۔ شہر اعزاز، شام اور ترکی کی مشترکہ سرحد پر واقع ہے جہاں باب السلامہ نامی گذرگاہ کے قریب یہ بم دھاکہ ہوا۔ اس بم دھماکے میں پچیس دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں