مشرق وسطی

شامی فوج کی پیشقدمی،متعدد علاقے آزاد، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں کو آزاد اور درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے حلب کے علاقے، مجبل، بریج اور ابراہیم ٹاؤں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ اس کارروائی میں کم سے کم تیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ حلب کے دیگر علاقوں سے بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق حلب کے علاقے طراب میں شامی فوج کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپ میں، دہشت گرد گروہ نورالدین زنگی گروپ کا کمانڈر عمرشیخ المعروف ابوعوش اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ صوبہ حما میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں اور عبادی نامی پہاڑی چوٹی اور معردس نامی علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔ اس دوران دمشق کے مضافاتی علاقے حرمون میں ہونے والی لڑائی میں احرارالشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو عمر اور اس کا بھائی ابو قاسم ہلاک ہوگیا ہے۔ حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں متعدد مکانات تباہ ، دوخواتین شہید اور سولہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button