کراچی، کمسن عزادار شھید فراز حسین کی نمازِ جنازہ علامہ حسن ظفر نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گزشتہ روز کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میںکالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے امام بارگاہ در عباسؑ پر دستی بم حملے میں شہید ہونے والے کمسن عزادار فراز حسین کی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی بلاک 20 میں ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی،صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی رہنماؤں سمیت عوامی کی کثیر تعداد کی شرکت۔
زرائع کے مطابق کراچی کی معروف شیعہ مقتل گاہ ایف سی ایریا میں گزشتہ رات کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے بم حملے میں شھید ہونے والے کمسن عزادار فراز حسین کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز ظہرین مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 میںادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔اس موقع پر شھید کے اہل و عیال، عزیز و اقارب سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،صوبائی رہنماؤں،ظہیر حیدر،ناصر حسینی،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر سمیت دیگر رہنماؤں اور سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔بعد ازاں شھید کی تدفین وادئی حسین قبرستان مین ادا کردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردلیاقت آباد نمبر 4 ایف سی ایریا میں ارم بیکری کے پاس واقع امام بارگاہ در عباسؑ پر اس وقت دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے کہ جس وقت امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس جاری تھی۔دہشتگردوں کے دستی بم حملے کے نتیجے میںامام بارگاہ کے دروازے کے سامنے لگی سبیلِ امام حسینؑ پر موجود 13 سالہ کمسن عزادار فراز حسین موقع پر ہی شھید ہوگیا، جبکہ سبیل پر ہی موجود مقامی مسجد کے پیش امام سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، جن کو فوری طبی امداد کے لئے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔