کراچی، پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہِ صحابہ کا دہشتگرد سرغنہ گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں محرم الحرام کے دوران تیزی آنے کے بعد شیعہ علماء اور مومنین کی جانب سے سخت ردِ عمل کے ڈر سے کراچی پولیس اور حساس ادارے حرکت میں آگئے ۔ کالعدم سپاہِ صحابہ کراچی کے دہشتگرد سرغنہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق کراچی پولیس اور حساس اداروں نے شیعانِ حیدرِ کرار کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوںکے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں متوقع سخت احتجاج کے پیش نظر کراچی کے حساس علاقے گلبہار کی خاموش کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کراچی کے دہشتگرد سرغنہ رب نواز حنفی کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کے آغاز سے ابتک کراچی کے مختلف علاقوں میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے گلشن اقبال بلاک 3 میں مجلس ِ عزا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان سید جواد حیدر رضوی، گلستانِ جوہر بلاک 8 میں امام بارگاہ ذین العابدینؑ کے ٹرسٹی اور 7 محرم الحرام کے جلوس کی بانی معروف ماہرِ تعلیم سید منصور صادق ذیدی کی ٹارگٹ کلنگ کےاور گزشتہ دو دن قبل کراچی کی معروف شیعہ مقتل گاہ ایف سی ایریا میں واقع امام بارگاہ درِ عباسؑ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک کمسن عزادار فرز حسین کے شھادت سمیت 18 سے زائد مومنین و مومنات اور بچوں کے زخمی ہونے کے بعد کراچی سمیت پورے ملک میں شیعانِ حیدرکرار کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں باالخصوص سندھ رینجرز کی کارکردگی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس اور حساس ادارے نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی میں شیعہ قتلِ عام کے حوالے سے مشہور علاقے گلبہار کی خاموش کالونی ایک مکان پر چھاپہ مارکر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کراچی کے دہشتگرد سرغنہ میں رب نواز حنفی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان نے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ رب نواز حنفی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعت کے دہشتگرد سرغنہ کو کراچی میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور امام بارگاہ پر ہونے بوالے دستی بم حملے کی تحقیقات کے حوالے سے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے۔