مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں پر جمعیت الوفاق کی جانب سے مذمت

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے اپنے دفاتر پر آل خلیفہ حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے –

بحرین کی جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سکریٹری جنرل حسن الدیہی نے  اپنے بیان میں جمعیت الوفاق کے مرکزی دفتر پر آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے حملے اور اس میں موجود ساز وسامان ضبط کرلئے جانے کے اقدام کو بحرینی عوام پر حملہ قراردیا اور کہا کہ اس سے آل خلیفہ حکومت کے ذہنی دیوالیہ پن کا اندازہ ہوتاہے – ان کا کہنا تھا کہ جمعیت الوفاق پرحملے اوردفاتر کو بند کرنے سے اس سیاسی جماعت کی طاقت اور قوت میں مزید اضافہ ہوگا – آل خلیفہ حکومت نے جمعرات کو جمعیت الوفاق کی جانب سے صیہونی حکومت اور آل خلیفہ حکومت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے خلاف جاری کئے گئے بیان کے بعد اس پارٹی کے مرکزی اور دیگر دفاتر کو سیل کردیا تھا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button