ڈی آئی خان، فکر امام حسین ؑ عظیم اور مشعل راہ ہے، علی امین خان گنڈہ پور
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ فکر امام حسینؑ، یزیدی قوتوں کی شکست ہے۔ نواسہ رسولﷺ امام حسینؑ کی حیات و شہادت بہترین نمونہ عمل ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی مدینہ مسجد میں فکر امام حسینؑ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار علی امین خان کا کہنا تھا کہ نواسۂ رسولﷺ امام حسینؑایک عظیم فکر اور سوچ کا نام ہے۔ امام حسینؑ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، انکی تعلیمات امت کیلئے عظیم فکر ہے۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے رضائے حسینؑ کے جنرل سیکرٹری انیس رضا نے کہا کہ فکر امام حسینؑ یزیدی قوتوں کی شکست ہے۔ نواسۂ رسول کی زندگی ہمارے لئے بہتر ماڈل ہے، آپکی شہادت یزید اور یزیدی سوچوں کی شکست ہے۔ سیمینار میں علماء اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں علماء اہلسنت اور شہریوں نے امام عالی وقار کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔