Uncategorized

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر، نئی کابینہ کی منظوری دیدی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا پہلا اجلاس لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں سال کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔

زرائع کے مطابق عاملہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن نے شرکت کی اور اکثریت رائے سہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہے۔ آئی ایس او مرکز نے 3 ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا، جس پر ڈویژنز عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے یہ فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس مارچ میں میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام اراکین عاملہ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اطہر عمران، علی مہدی، علامہ اسد نقوی، تہور حیدری، افسر رضا خان، سابقہ نائب صدر احسن نقوی اور احسن زیدی نے شرکت کی۔ افسر رضا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ایس او پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے اور قوم کو آئی ایس او پاکستان سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔

مرکزی صدر سرفراز نقوی نے اجلاس کی آخری نشست میں اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں جو ایک نئے جذبہ و تجدید کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں تنظیم کے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے مرکزی عہدیدران کی اراکین عاملہ نے بھاری اکثریت سے منظور دی جس میں انصر مہدی مرکزی جنرل سیکرٹری، نثار کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، علی کاظمی بطور مرکزی نائب صدر جبکہ یاور عباس بطور مرکزی سیکرٹری تعلیم، اکبر علی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات، نسیم کربلائی انچارج محبین، قاسم جعفری سیکرٹری نشرو اشاعت، میثم جعفری سیکرٹری فنانس، نیر عباس انچارج پروفیشنل انسٹیوٹ منتخب ہوئے۔

سابقہ مرکزی صدر تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مردہ باد امریکہ کا نعرہ بلند کرنیوالے امامیہ جوان ہی تھے اور تاحال استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، حکومت اور تعلیمی اداروں میں تکفیری عناصر کی مداخلت پر محب وطن پاکستانیوں پر تشویش ہے جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا پاکستان میں امن ممکن نہیں۔ عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button