کوئٹہ،ایک اور خونی حملے کی تحقیقات کے لئے ایک اور کمیٹی قائم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ایک بار پھر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے اور 60 سے زائد شھادتوں کو ضائع کرتے ہوئے ایک اور تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی زیرِ صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ کائٹہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی کے فوری قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا سربراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن اعتزاز گوریا کو مقرر کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (ایف سی) میجر جنرل شیر افگن، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس احسن محبوب سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اجلاس میں صوبے کی امن عامہ کی صورتحال کا باریک بینی سے جائز لیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد اور انیٹی جنس بیس کارروائیوں کی رفتار کو بھی زیر غور لایاگیا۔
اس حوالے سے کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس عبد الرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔عبد الرزاق چیمہ نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم ٹریننگ کالج کا دورہ کرے گی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے انٹرویو بھی کیے جائیں گے۔تحقیقاتی ٹیم جلد اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کروائےگی۔