Uncategorized

سندھ حکومت کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرے ، سید رضا نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پہلے ہی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے ظالمانہ سفاکانہ رویئے کا شکار ہیں، اس پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے الیکٹرک کے کراچی کے عوام کے ساتھ ظالمانہ رویے کا فوری نوٹس لے اور بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو ختم کرائے، جبکہ شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے، جبکہ محرم تا ربیع الاول تک جاری عزاداری اور میلاد النبی کے اجتماعات کو بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

زرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے عوام کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں رضا نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک پہلے ہی اپنے صارفین سے زائد بلوں کی مد میں اربوں روپے بٹور رہی ہے، ایسے میں نرخ میں مزید اضافہ کراچی کے عوام پر بڑا ظلم ہوگا، اس ظلم میں شریک نیپرا کے الیکٹرک کی پشت پناہی کررہی ہے، لہٰذا نیپرا بھی کے الیکٹرک کے عوام کش بے جا مطالبات منظور کرنے کے بجائے کے الیکٹرک کو نرخوں میں اضافے سے روکے اور اسے پابند کرے کہ وہ صارفین سے زائد بلوں کی مد میں اربوں روپے کی لوٹ مار کا سلسلہ فی الفور بند کرے۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کی عوام جو پہلے ہی زائد نرخ، طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا شکار ہے، ان کے باعث پہلے ہی عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے، اگر نرخوں میں حالیہ اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو عوام سڑکوں پر ہوگی، کے الیکٹرک ہوش کے ناخن لے، ورنہ عوامی غیض و غضب اسے بہا لے جائیگا،سندھ حکومت بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرے، ورنہ عوام خود کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے پر مجبور ہوگی۔

رضا نقوی نے مزید کہا کہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں عزاداری کے اجتماعات اور ربیع الاول میں جشن عید میلاالنبی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک کو پابند کرے کہ وہ عزاداری و جشن عید میلاد النبی کے اجتماعات کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے، دہشتگرد عناصر لوڈشیڈنگ سے فائدہ اٹھا کر دہشتگردانہ کارروئیاں کر سکتے ہیں، حال ہی میں لیاقت آباد ایف سی ایریا میں امام بارگاہ در عباسؑ پر بھی دہشتگردوں نے لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھا کر دہشتگرد حملہ کیا تھا، حملے کے بعد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دہشتگرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button