کوئٹہ میں خون کی ہولی کے پس پردہ سفاک کردار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، سمیرا ملک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگوار ہے، پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے، پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے تکفیری دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، لیکن ابھی تک ان کے بعض سہولت کا ملک میں موجود ہیں جب تک ان کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سمیر ملک نے ہخوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر ہونیوالا حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت کی بدترین مثال ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت اس المناک سانحہ میں ملوث عناصر اور اُن کے سہولت کاروں کو چن چن کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں خون کی ہولی کے پس پردہ کردار بھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں تکفیری دہشت گردوںاور اُن کے سہولت کار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ملک جلد امن کا گہو ارہ بن جائے گا۔