Uncategorized
موجودہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سید وسیم شاہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر سید وسیم الحسن شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جبکہ کشمیر پالیسی کے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے اس لیے وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
زرائع کے مطابق چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، میاں نواز شریف کو ملکی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں بلکہ وہ ذاتی کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مولانا مسعود سروری ، ملک خضر حیات اعوان بھی موجود تھے۔