پاکستانی شیعہ خبریں

آرمی چیف کا پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل کونسل ٹیراریزم ٹریننگ سنٹر ‘پبی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے چین اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی آیس پی آر) کے مطابق پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشقیں ‘یویی سکس 2016’ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں کے شرکاء کو پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مشقوں سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا، جس سے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات میں مشترکہ تعاون کے امور زیر بحث آئے، جس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے جی ایچ کیو آمد پر قطر کے وزیر دفاع نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button