مشرق وسطی
بحرینی حکومت نے مؤمنین کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا
بحرینی عوام پر بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی طرف مظالم کا سلسلہ شروع ہے بحرینی حکومت نے الدراز کے علاقہ میں کئی ہفتوں سے نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جو اسلامی، انسانی، مذہبی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے چودھویں بار عوام کو الدراز علاقہ میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ہے الدراز علاقہ میں شیعوں کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔بحرینی سکیورٹی دستوں نے کینٹینراور بکتر بند گاڑیاں لگا کر نماز جمعہ کا راستہ روک دیا ہے بحرینی حکومت نے ایک غیر قانونی اقدام کے تحت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت 4 ماہ قبل سلب کرلی تھی ۔