پاکستانی شیعہ خبریں

نئے پاکستان کا دارلحکومت تباہی سے بچ گیا،کالعدم سپاہِ صحابہ کا دہشتگرد بم سمیت گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نئے پاکستان کا دارلحکومت پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا۔اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہِ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو وزنی بم برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے نئے پاکستان کو تباہی سے بچاتے ہوئے دارلحکومت پشاور میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو وزنی بم برآمد کرلیا ہے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے حکام کا کہنا ہے خراساں کیمپ روڈ پر کارروائی کے دوران ایک تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)سے ہے۔ ایس پی یو حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد قبضے سے 5 کلوبم بھی برآمد ہوا ہے، بم میں بال بیرنگ اور نٹ بال بھی لگائے گئے تھے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ تکفیری دہشت گرد عبیداللہ کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button