Uncategorized

کالعدم تنظیمیں ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، آئی ایس او

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی میں سرگرم دہشتگرد کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس طرز کے واقعات سے یہ بات صرف ظاہر ہے کہ سیکورٹی ادارے، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ملک میں افراتفرای و بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، حکومت و سیکورٹی ادارے، ان کالعدم تکفیری دہشتگردوں کیخلاف موثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انصر مہدی نے کہا ہم وہ قوم نہیں جس کو مختلف قسم کی تکالیف دے کر یا ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جائے بلکہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے شہدا کی قربانیاں دی ہیں ہم وارثان شہدا ہیں، ہم میں سے جب کوئی شہید ہو جاتا ہے تو ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے، اگر تکفیری دہشتگردوں کا خیال ہے کہ بے گناہ اور محب وطن افراد کو شہید کرکے ملکِ پاکستان پر اپنا خوف و ہراس طاری کردیں گے، تو یہ ان کی بھول اور خام خیالی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button