کراچی، مجلس عزاء پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونیوالے اہلسنت جوان کی نمازِ جنازہ ادا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ناظم آباد میں گزشتہ روز تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے مجلسِ عزاء پر حملے کے بعد دیگر مومنین و مومنات کی جان بچاتے ہوئے جامِ شھادت نوش کرنے والے اہلسنت جوان شھید ندیم لودھی کی نمازِ جنازہ میںشیعہ ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے علاوہ اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
زرائع کے مطابق گزشتہ شام کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں واقع ایک گھر میں خاتین کی مجلس جاری تھی کی اسی اثناء میں 2 موٹر سائیکلوں پر تکفیری دہشتگردوں نے گھر کے باہر بیٹھے مومنین پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی شھید ہوگئےتھے،جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا ۔اطلاعات کے مطابق ناظم آباد تھانے اور رینجرز ہیڈکوارٹر سے چند منٹ کی دوری پر واقع ایک مومن کے گھر میں خواتین کی سالانہ مجلس جاری تھی کہ اسی دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 تکفیری دہشتگردوں نے دورانِ مجلس گھر کے باہر ٹینٹ میں بیٹھے اہلِ خانہ اور دیگر مہمان افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی،اسی دوران اس گھر کے ڈرائیور ندیم لودھی نے گولیاں لگنے کے باوجود شدید زخمی حالت میں گھر کا دروازہ بند کرکے دہشتگردوں کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی اور دہشتگردوں کی جانب سے سر میں گولی مارے جانے کے بعد شھید ہوگئے۔
اہل خانہ کے مطابق اہلسنت جوان ندیم لودھی نے ایک ماہ قبل ہی مزکورہ گھر میں نوکری شروع کی تھی۔ندیم لودھی کا تعلق اہلسنت خاندان سے تھا اور وہ نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی کے رہائشی تھے۔عینی شاہدین کے مطابق تکفیری دہشتگرد گھر کے باہر موجود افراد کو نشانہ بنائے جانے کے بعد گھر میں داخل ہونے کے لئے جیسے ہی دروازے کی جانب بڑھے اسی اثناء میں ندیم لودھی نے شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کا دروازہ بند کردیا ، جس پر تکفیری دہشتگردوں نے انتہائی غصے کی حالت میں ندیم لودھی کو دوبارہ انتہائی قریب سے سر میں گولیا مارکر شھید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔اہلِ علاقہ نے بتایا کہ گھر کے باہر گاڑی کے پاس کالے کپڑوں میں ملبوس ندیم لودھی ہی سب سے پہلے تکفیری دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر گرے،اس کے بعد دہشتگردوں نے دیگر افراد پر فائرنگ کرنے کے بعد جیسے ہی گھر میں داخل ہونے کے لئے دروازے کا رخ اسی لمحے ندیم لودھی نے انہائی زخمی حالت میں دوڑ لگا کر گھر کا دروازہ بند کردیا جس پر تکفیری دہشتگردوں نے شدید غصے میں آکر ندیم لودھی کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں مارکر شھید کیا اور فرار ہوگئے۔
شھید ندیم لودھی کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر شھید کے اہلِ خانہ ،عزیز و اقارب کے علاوہ شیعہ ایکشن کمیٹی ک سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین،مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر عرفان حیدر نے شھید کے بزرگ والد اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شھید ندیم لودھی کی جانب سے ذندگی کے آخری لمحات میں دیگر انسانی جانوں کو بچانے کے عمل پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شھید ندیم لودھی نے اپنی جان دیتے دیتے ملت جعفریہ پر عظیم احسان کیا جس پر ملتِ جعفریہ اس عظیم شھید کے احسان مند ہے۔