Uncategorized

کراچی، کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی مجلس عزا پر فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایک ہی گھر کی چار افراد کی نماز جنازہ ادا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں گزشتہ دنوں مجلس عزا پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار شھداء کی نماز جنازہ ہزاروں مومنین و مومنات کی موجودگی میں مسجدِ خیر العمل انچولی بلاک 20 میں ادا کر دی گئی، جبکہ ایک اہلسنت شہید ڈرائیور کی نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کی جا چکی ہے۔

زرائع کے مطابق29 اکتوبر ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں واقع لاروش ریسٹورنٹ کے برابر والی گلی میں ایک گھر میں خواتین کی مجلس عزا منعقد ہو رہی تھی، جس پر موٹر سائیکل سوار کالعدم سپاہِ صحابہ کے 2 سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ کردی جس 5 افراد موقع پر ہی شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں ایک اہلسنت ڈرائیور ندیم لودھی بھی شامل ہے،جنکی نمازِ جنازہ ادا کی جاچکی تھی جبکہ باقی چار شھداء میں تین سگے بھائی اور انکے ماموں بھی شامل تھے۔جن کی نمازِ جنازہ مسجدِ خیر العمل انچولی سوسائٹی بلاک 20 میں مولانا محمد حسین کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی ،جبکہ چاروں شھداء کے تدفین وادئی حسینؑ قبرستان میں ادا کی گئی۔

ایک ہی گھر کے چار شھداء کی نمازِ جنازہ کے موقع پر شھداء کے اہلِ خانہ،عزیز و اقارب سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات شریک تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی،سید رضا نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش،علامہ مبشر حسن،ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر سمیتمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سینکڑوں عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، محمد یعقوب شہباز بھی موجود تھے۔ بعد ازاں چاروں شہداء کی تدفین وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button