پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد امیر معاویہ واصلِ جہنم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ۔پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کا سفاک تکفیری دہشتگرد وقاص عرف امیر معاویہ جہنم واصل۔ پولیس کے مطابق تکفیری اسد معاویہ پولیس کو فرقہ ورانہ قتلِ عام، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد کیسز میں انتہائی مطلوب تھا۔ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم، پستول اور دیگر اسلحہ و موبائل فون برآمد ۔

زرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں بند دھپانوالہ پر ایس ایچ او کینٹ ضیاء اللہ پولیس کے ہمراہ پولیس موبائل میں گشت پر تھے کہ جھاڑیوں میں چھپے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے اچانک پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس کے جوانوں کی جانب سے فوری جوابی فائرنگ سے ایک تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ہوگیا۔ واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگرد کی شناخت وقاص عرف امیر معاویہ ولد محمد جان سکنہ مدینہ کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے میں جہنم واصل ہونے والے سفاک تکفیری دہشتگرد وقاص عرف امیر معاویہ کا تعلق کالعدم سپاہِ صحابہ عمر خطاب گروپ سے تھا اور وہ ڈی پی او آفس پر خود کش حملے، پولیس اور اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ایس ایچ او کینٹ ضیا ء اللہ کی رپورٹ پر واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگرد وقاص عرف امیر معاویہ کیخلاف 324-353-427-15AA-5ESA-7ATA پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button