Uncategorized

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ کی شدید مذمت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے میں تین سگے بھائیوں اور انکے ماموں سمیت 5 افراد کی المناک شھادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں خواتین کے مجلس پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کی المناک شھادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کو جلسے، جلسوں اور دھرنوں سے فرصت ملے تو وہ عوام کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی طرف توجہ دیں۔ ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز میں جاری دہشتگردی میں ملوث کالعدم سپاہِ صحابہ سمیت دیگر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن کے بجائے وفاقی وزیرِ داخلہ ان تکفیری دہشتگرد عناصر کے ساتھ بغل گیر ہیں۔کیا وزیرِ اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ کو سانحہ آرمی پبلک اسکول اور دیگر قومی سانحات سمیت کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مظلوم شیعہ و سنی عوام کے قتلِ عام پر خاموش وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے سرغنوں کے ساتھ تعلقات اور انکے ساتھ بغلگیر ہونا نظر نھیں آتا ؟

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو سندھ حکومت کراچی آپریشن اور دہشتگردی کے خاتمے کا راگ الاپتے نھیں تھکتی تو دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کو جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالنے کی اجازت دینا سندھ حکومت کی جانب سے دہشتگردی خلاف جنگ میں کردار کو مشکوک بنا رہی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے ناظم آباد مجلس عزاء پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 قیمتی جانوں کی ضیاع پر شھداء کے اہہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے میں کہا لئے دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت باالخصوص سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مظلوم عوام کے قاتل تکفیری دہشتگرد گروہوں کے سرغنوں کے ساتھ بغلگیر ہونے کے بجائے کہا ان کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ان ملک دشمن، اسلام دشمن، انسانیت دشمن تکفیری دہشتگردوں کے جلد خاتمے اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button